-
رکنِ خاص
خیبر پختونخواہ پولیس بااختیار
خیبر پختونخوا پولیس با اختیار ۔ ۔ ۔
08 اپریل 2014 (15:45)

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ میں تبدیلی کے دعوے تو بہت سننے میں آئے لیکن اِس کا عملی ثبوت اُس وقت دیکھنے کو ملا جب وزیراعلیٰ سمیت حکمران جماعت اجلاس میں خیبرپختونخواہ کے آئی جی کا انتظار کرتی رہی ، وزیراعلیٰ کے سوال پر آئی جی نے جواب دیاکہ پہلے نہیں تو ابھی بتادیاہے ، اب آگے چلیں ۔ پہلے سے طے شدہ اجلاس میں موجود سیاسی قائدین پولیس چیف کا انتظارکررہے تھے اور تاخیر سے آمد کی وجہ سے پر پولیس چیف نے بتایاکہ وہ پانچ اضلاع کی انسپکشن پرتھے ۔ صوبائی حکمراں جماعت کے قائد کے دورے سے متعلق سوال پر جواب تھاکہ ڈسٹرکٹ پولیس افسران کی کاکردگی ایک کے سوا اطمینان بخش تھی، اس ایک ڈی پی او کا تعلق وزیراعلیٰ کے ضلع سے ہے اوراُسے عہدے سے ہٹا دیا ۔ اخباری رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم اُنہیں بتانا تو چاہئے تھاجس پرپولیس چیف نے جواب دیا کہ اب آپ کو بتارہا ہوں سر۔۔ ۔
-
اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے شاہنواز کا شکریہ ادا کیا:
آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات
- آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
- آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
- آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
- آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
-
فورم قوانین
?? ????