کراچی میں پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات


08 اپریل 2014 (15:42)




کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پولیس کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایچ او کوتعینات کردیاگیاہے اور اُنہوں نے ایس ایچ او کلفٹن کا چارج سنبھال لیاہے ۔غزالہ سید اس سے قبل ایس ایچ او ویمن پولیس سٹیشن رہ چکی ہیں۔ ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق خاتون ایس ایچ او کے تقرر کامقصد خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔غزالہ سید کاکہناتھاکہ سینئرز نے جو ذمہ داری سونپی ہے ، وہ اُسے پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی ۔