نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: الہام کی رم جھم کہیں بخشش کی گھٹا ہے

  1. #1
    ناظم جاذبہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2013
    مقام
    کراچی ، پاکستان
    پيغامات
    603
    شکریہ
    814
    382 پیغامات میں 574 اظہار تشکر

    Lightbulb الہام کی رم جھم کہیں بخشش کی گھٹا ہے

    الہام کی رم جھم کہیں بخشش کی گھٹا ہے
    یہ دل کا نگرہے کہ مدینے کی فضا ہے
    سانسوں میں مہکتی ہیں مناجات کی کلیاں
    کلیوں کے کٹوروں پہ تیرا نام لکھا ہے
    آیات کی جھرمٹ میں تیرے نام کی مسند
    لفظوں کی انگوٹھی میں نگینہ سا جڑا ہے
    اب کو ن حدِ حسن طلب سوچ سکے گا
    کونین کی وسعت تو تہہ دستِ دعا ہے
    ہے تیری کسسک میں بھی دمک حشر کے دن کی
    وہ یوں کہ میرا قریہ جاں گونج اُٹھا ہے
    خورشید تیری راہ میں بھٹکتا ہوا جگنو
    مہتاب تیرا ریزہ نقشِ کف پا ہے
    ولیل تیرے سایہ گیسو کا تراشا
    ولعصر تیری نیم نگاہی کی ادا ہے
    لمحوں میں سمٹ کر بھی تیرا درد ہے تازہ
    صدیوں میں بھی بکھر کر تیرا عشق نیا ہے
    یا تیرے خدوخال سے خیرہ مہ و انجم
    یا دھوپ نے سایہ تیرا خود اُوڑھ لیا ہے
    یا رات نے پہنی ہے ملاحت تیری تن پر
    یا دن تیرے اندازِ صباحت پہ گیا ہے
    رگ رگ نے سمیٹی ہے تیرے نام کی فریاد
    جب جب بھی پریشان مجھے دنیا نے کیا ہے
    خالق نے قسم کھائی ہے اُس شہر اماں کی
    جس شہر کی گلیوں نے تجھے ورد کیا ہے
    اِک بار تیرا نقشِ قدم چوم لیا تھا
    اب تک یہ فلک شکر کے سجدے میں جھکا ہے
    دل میں ہو تیری یاد تو طوفاں بھی کنارہ
    حاصل ہو تیرا لطف تو صرصر بھی صبا ہے
    غیروں پہ بھی الطاف تیرے سب سے الگ تھے
    اپنوں پہ بھی نوازش کا انداز جدا ہے
    ہر سمت تیرے لطف و عنایت کی بارش
    ہر سو تیرا دامانِ کرم پھیل گیا ہے
    ہے موجِ صبا یا تیرے سانسوں کی بھکارن
    ہے موسم گل یا تیری خیراتِ قبا ہے
    سورج کو اُبھرنے نہیں دیتا تیرا حبشی
    بے زر کو ابوزر تیری بخشش نے کیا ہے
    ثقلین کی قسمت تیری دہلیز کا صدقہ
    عالم کا مقدر تیرے ہاھتوں پہ لکھا ہے
    اُترے کا کہاں تک کوئی آیات کی تہہ میں
    قرآن تیری خاطر ابھی مصروفِ ثنا ہے
    اب اور بیاں کیا ہوکسی سے تیری مدحت
    یہ کم تو نہیں ہے کہ تو محبوبِِ خدا ہے
    اے گنبدِ خضرا کے مکین میری مدد کر
    یا پھر یہ بتا کون میرا تیرے سوا ہے
    بخشش تیری آٓنکھوں کی طرف دیکھ رہی ہے
    محسن تیرے دربار میں چپ چاپ کھڑا ہے
    جاذبہ


    اردومنظرفورم

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے جاذبہ کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (11-15-2014),saba (07-23-2014)

  3. #2
    رکنِ خاص saba کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Jan 2014
    پيغامات
    345
    شکریہ
    96
    195 پیغامات میں 273 اظہار تشکر

    جواب: الہام کی رم جھم کہیں بخشش کی گھٹا ہے

    جزاک اللہ بہت خوبصورت شئیرنگ کی ہے سسٹر۔

  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے saba کا شکریہ ادا کیا:

    جاذبہ (07-24-2014)

  5. #3
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Nov 2014
    پيغامات
    3
    شکریہ
    0
    3 پیغامات میں 4 اظہار تشکر

    جواب: الہام کی رم جھم کہیں بخشش کی گھٹا ہے

    ماشاءاللہ تبارک الله
    بہت بہت خوبصورت کلام ہے
    ایمان تازہ کردیا آپ نے تو.

  6. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بيلسان کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (11-15-2014)

  7. #4
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Sep 2016
    پيغامات
    5
    شکریہ
    0
    2 پیغامات میں 2 اظہار تشکر

    جواب: الہام کی رم جھم کہیں بخشش کی گھٹا ہے

    ماشاءاللہ بہت خوب
    حضور اکرم گرامی مرتبت کے کیا کہنے

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University