نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: تو بھی پاکستانی ہے؟

  1. #1
    ناظم جاذبہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2013
    مقام
    کراچی ، پاکستان
    پيغامات
    603
    شکریہ
    814
    382 پیغامات میں 574 اظہار تشکر

    تو بھی پاکستانی ہے؟

    ایک بار آئی ٹی مینیجر برائے یورپ کی آسامی پر مائیکروسافٹ نے درخواستیں*مانگی ں۔ کٹ لسٹ کے مطابق کوئی پانچ ہزار امیدوار سامنےآئے۔ بل گیٹس نے انہیں ایک بہت بڑے گراؤنڈ میں بلوایا اور ان سے مخاطب ہوا
    بل گیٹس: آپ سب خواتین و حضرات کا بہت بہت شکریہ۔ ہم دراصل ایک بہت اہمیت کی حامل آسانی کے لئے آج کا انٹرویو کر رہے ہیں۔ آپ میں سے وہ اصحاب جو جاوا زبان کو جانتے ہیں، وہ موجود رہیں، باقی تمام حضرات سے معذرت، وہ جا سکتے ہیں
    ثقلین نامی ایک پاکستانی سوچتا ہے کہ اگرچہ میرے پاس جاوا کا کوئی علم نہیں، پھر بھی میں* اگر رک بھی جاؤں*تو کیا حرج ہے
    ایک ہزار افراد چلے جاتے ہیں
    بل گیٹس: ہماری آج کے منتخب رکن کےبارے اتنا کہنا کافی رہے گا کہ وہ یورپ میں ہماری شناخت بن کر رہیں*گے۔ آپ میں سے وہ افراد جن کی ماتحتی میں*کم از کم سو افراد ہوں،موجود رہیں، باقی سب جا سکتے ہیں
    ثقلین پھر سوچتا ہے کہ آج تک میں*نے اپنے سوا کسی پر دھونس نہیں جمائی، پھر بھی رکنے میں کیا حرج ہے
    اتنی دیر میں*مزید ایک ہزار افراد چلے جاتےہیں
    بل گیٹس: آپ کی جاب کی نوعیت بہت اہم ہے۔ آپ میں سے وہ افراد جو ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی ڈگری رکھتے ہیں، صرف وہی رک سکتے ہیں۔ باقی دوستوں سے معذرت
    ثقلین پھر وہی سوچتا ہے کہ اگر میں ہائی سکول بھی پاس نہ کر سکا تو میرا کیا قصور۔ پھر بھی رک جاتا ہوں
    ایک ہزار افراد پھر سر جھکائے چلے جاتے ہیں
    بل گیٹس: آپ میں سے وہ افراد جو کم ازکم پانچ سالہ تجربہ رکھتے ہیں، رک سکتے ہیں
    ثقلین پھر وہی سوچ کر رک جاتا ہے
    ایک ہزار مزید افراد چلے جاتے ہیں
    بل گیٹس: آہا، اب صرف ایک ہزار مناسب افراد بچ گئے۔ دیکھیں جناب، ہمیں* جو امیدوار درکار ہے، اسے یورپ کی کئی زبانیں آتی ہوں
    پانچ سو افراد اٹھ کر چلے جاتے ہی ثقلین پھر وہی سوچ کر رک جاتا ہے
    بل گیٹس: گڈ۔ آپ تمام افراد بنیادی شرائط پر پورا اترے۔ اب وہی امیدوار رکے جو سربو کروشین زبان بول سکتا ہو
    چار سو اٹھانوے افراد چلے جاتے ہیں
    ثقلین پھر وہی سوچ کر رک جاتا ہے کہ نہ جانے سے شاید کچھ بھلا ہو جائے
    اب دو افراد اور بل گیٹس موجود ہیں۔ بلگیٹس کہتا ہے بہت بہت مبارکباد ہو۔ اب ذرا آپ دونوں ایک دوسرے سربو کروشین زبان میں بات کریں اور بتائیں کہ کس کی زبان پر زیادہ گرفت ہے
    ثقلین سوچتا ہے کہ پالا مار لیا
    دوسرے بندے سے مخاطب ہو کراردو میں کہتا ہے: "ہاں بھئی استاد، کیا حال ہیں؟"
    دوسرا بندہ: "اوئے کمینے! تو بھی پاکستانی ہے؟"


    جاذبہ


    اردومنظرفورم

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے جاذبہ کا شکریہ ادا کیا:

    تانیہ (08-04-2014)

  3. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,161
    شکریہ
    2,127
    1,234 پیغامات میں 1,606 اظہار تشکر

    جواب: تو بھی پاکستانی ہے؟

    ذھانت کی نشانی ، نہ آتے ہوئے بھی جگاڑ لگاتے ہیں ،
    ہاہاہاہاہاہا
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    جاذبہ (08-04-2014)

  5. #3
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,868
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    جواب: تو بھی پاکستانی ہے؟

    ہاہا
    زبردست



آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University