نتائج کی نمائش 1 تا: 1 از: 1

موضوع: آئینے میں غبار تھوڑی ھے

  1. #1
    ناظم جاذبہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2013
    مقام
    کراچی ، پاکستان
    پيغامات
    603
    شکریہ
    814
    382 پیغامات میں 575 اظہار تشکر

    آئینے میں غبار تھوڑی ھے

    آئینے میں غبار تھوڑی ھے
    آنکھ اب اشکبار تھوڑی ھے

    دیر آنے میں کر رہا ھے وصال
    ھجر سر پر سوار تھوڑی ھے

    یہ جو ڈوبا تو زندگی ڈوبی
    عشق ھے کاروبار تھوڑی ھے

    کون آ ئے گا اب ضمانت کو ؟
    پیار ھے یہ اُدھار تھوڑی ھے

    ہر کوئی آکے بس نہیں سکتا
    دل ھے کوئی دیار تھوڑی ھے

    جس کو دیکھا،کہا تمہی تم ہو
    یہ وفا کا معیار تھوڑی ھے

    آؤ ھم ٹوٹ کر ملیں صاحب!
    زندگی بار بار تھوڑی ھے

    جائیے ، چھیڑ چھاڑ اپنی جگہ
    آپ سے ھم کو پیار تھوڑی ھے

    یونہی دیکھا ھے بس گھڑی کی طرف

    آپ کا انتظار تھوڑی ھے
    اُسکو بھُولیں کہ یاد اُسکو کریں
    دل پہ اب اختیار تھوڑی ھے

    سر سے اُترے گا عشق کیسے بتول؟
    ایسا ویسا خمار تھوڑی ھے

    (فاخرہ بتول)

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے جاذبہ کا شکریہ ادا کیا:

    عبادت (08-10-2014)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University