نتائج کی نمائش 1 تا: 5 از: 5

موضوع: ♡ ✽ عورت کے چلنے کے احکام ✽ ♡

  1. #1
    ناظم جاذبہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2013
    مقام
    کراچی ، پاکستان
    پيغامات
    603
    شکریہ
    814
    382 پیغامات میں 575 اظہار تشکر

    Lightbulb ♡ ✽ عورت کے چلنے کے احکام ✽ ♡


    ××××♡ ✽ عورت کے چلنے کے احکام ✽ ♡××××
    (١) عورت کو راستے کی ایک طرف ہو کر چلنا چاہئے نہ کہ مردوں کے درمیان میں تاکہ اختلاط لازم نہ آئے۔
    (٢) عورت مٹک مٹک کر نہ چلے۔
    (٣) عورت کندھوں اور کو ہلا ہلا کر نہ چلے۔
    (٤) زمین پر اس طرح سے چلے کہ اس کی زینت ظاہر نہ ہو ۔
    (٥) نظریں جھکا کر چلے ۔
    (٦) محرم کے بغیر سفر نہ کرے
    (٧) باپردہ ہو کر چلے۔
    (٨) ایڑھی والی جوتی پہن کر نہ چلے۔
    (٩) پاؤں میں گھنگرو پہن کر چلنا حرام ہے۔
    (١٠) خوشبو لگا کر باہر نکلنا حرام ہے۔
    (١١) باریک لباس پہن کر چلنے والی پر لعنت برستی ہے ۔
    فائدہ : گاڑی اور بس وغیرہ میں مرد کا غیر محرم عورت کے ساتھ بیٹھنا حرام ہے کیونکہ اس سے مرد اور عورت کا ایک دوسرے سے جسم لگتا ہے
    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    تم میں سے کسی ایک کے سر میں لوہے کی سوئی ماری جائے یہ بہتر ہے اس سے کہ کوئی غیر محرم عورت کو چھوئے۔
    (المعجم الکبیر للطبرانی:٢٠/٢١١۔٢١٢محدثین کے اصول کے مطابق یہ حدیث صحیح ہے


    جاذبہ


    اردومنظرفورم

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 3 اراکین نے جاذبہ کا شکریہ ادا کیا:

    شاہنواز (08-11-2014),بےباک (08-12-2014),عبادت (08-20-2014)

  3. #2
    رکنِ خاص شاہنواز کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    مقام
    کراچی پیارا پاکستان
    پيغامات
    968
    شکریہ
    610
    371 پیغامات میں 497 اظہار تشکر

    جواب: ♡ ✽ عورت کے چلنے کے احکام ✽ ♡

    بالکل درست فرمایا۔
    پاکستان پولیس
    پولیس کی مدہ ہے فرض آپ کا

    https://www.iradeo.com/station/48344

  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے شاہنواز کا شکریہ ادا کیا:

    جاذبہ (08-12-2014)

  5. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Dec 2010
    مقام
    کراچی
    پيغامات
    393
    شکریہ
    65
    55 پیغامات میں 107 اظہار تشکر

    جواب: ♡ ✽ عورت کے چلنے کے احکام ✽ ♡

    اللہ تعالی عمل کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے مردوں کو غیرت اور عورتوں کو حیا نصیب فرمائے۔


    -------------------------
    اب جس کے جی میں آئے وہی پائے روشنی
    ہم نے تو دل جلاکے سرِ راہ رکھ دیا
    ---------------------

  6. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے سرحدی کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (08-12-2014),جاذبہ (08-12-2014)

  7. #4
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,205
    شکریہ
    2,192
    1,260 پیغامات میں 1,635 اظہار تشکر

    جواب: ♡ ✽ عورت کے چلنے کے احکام ✽ ♡

    جزاک اللہ ، خیر
    اچھی نصیحت آموز باتیں ہیں ،
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  8. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    شاہنواز (08-12-2014),جاذبہ (08-12-2014)

  9. #5
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Dec 2010
    مقام
    کراچی
    پيغامات
    393
    شکریہ
    65
    55 پیغامات میں 107 اظہار تشکر

    جواب: ♡ ✽ عورت کے چلنے کے احکام ✽ ♡

    کہتے ہیں کہ :
    حسن زن سے ہے کائنات میں رنگ!
    یہ حقیقت ہے کہ اگر عورت دیندار ہو، پارسا ہو ، اپنی عزت ، عفت کی پاسداری کرنی والی ہو تو ایسی عورت ساری بھلائیوں کا سرچشمہ ہے ۔ اس سے چلنے والی نسل انسانی ایک پاکیزہ معاشرہ کی بنیاد ڈالنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مثال جس کی بھی ہو لیکن اگر اچھی ہو تو لی جاسکتی ہے ۔۔۔ شیکس پیئر نے کہا تھا، ’’مجھے ایک اچھی ماں دے دو، میں تمہیں ایک اچھا معاشرہ دیدوں گا‘‘۔
    اسلام دین فطرت ہے اور انسانی فطرت اس کے خواہشات کے عین مطابق ہے اس میں ہر اس چیز کا خیال رکھا گیا ہے جس سے نسل انسانی کو فائدہ پہنچے اور ہر اس چیز سے منع کیا گیا ہے جس سے معاشرہ میں بگاڑ پیدا ہو اور بے چینی ، اضطراب کی کیفیت پیدا ہو۔ اسی لیے شریعت مطہرہ نے ایسے اُصول وضع کیے ہیں جس کے ذریعہ سے عورت کی عزت و آبرو کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
    مندرجہ بالا مضمون میں عورت کےچلنے کے متعلق چند باتیں تحریر کی گئی ہیں یقینا اس میں عورت کا فائدہ ہے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے مرد اور عورت دونوں کو حدودِ شرعیہ میں پابند رہنے کا حکم دیا ہے۔ جہاں مردوں کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ اپنی آنکھیں نیچی رکھو، فحاشی کے قریب بھی نہ جاؤ اسی طرح اس طرح کے احکامات عورت کو بھی بیان کیے گئے ہیں۔
    آج کل بگاڑ کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ نہ تو عورت کو اپنے صحیح مقام کا علم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے کیا مقام دیا ہے نہ ہی مرد حضرات اپنی ذمہ داریوں سے واقف ہیں۔
    اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین اسلام کے احکامات کو پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے والا بنائے ۔


    -------------------------
    اب جس کے جی میں آئے وہی پائے روشنی
    ہم نے تو دل جلاکے سرِ راہ رکھ دیا
    ---------------------

  10. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 3 اراکین نے سرحدی کا شکریہ ادا کیا:

    شاہنواز (08-20-2014),بےباک (08-20-2014),جاذبہ (08-22-2014)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University