نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: "آنسو"

  1. #1
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,874
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    "آنسو"



    آنسو فطرتِ انسانی کی بُنیادی صفات میں سےہیں ۔۔۔ہرچیز کے دو پہلو ہوتے ہیں۔۔۔ اس طرح آنسو جب بہتےدکھائی دیتے ہیں تو انسان کی بےبسی، کم مائیگی اور کمزوری کا مظہر ہوتے ہیں۔۔۔اپنے آپ کو طاقتور ماننے والے،عقلِ کُل سمجھنے والے کبھی آنسو نہیں بہاتے۔
    آنسو بہا کرانسان وقتی طورشانت ہوجاتا ہے۔۔۔ وہ دُکھ تکلیف جو برداشت سے باہر ہو رہی ہو۔۔۔ آنسو بہانے سے اُس سے عارضی طور پرسہی چُھٹکارا ضرورمِل جاتا ہے۔ لیکن آنسو جب اندر کی طرف بہتے ہیں توگویا زمین کی انتہائی گہرائی کی غاروں میں موجودعظیم الشان کرسٹلز وجود میں آتے ہیں۔۔۔ جو دُنیا کی نظر سےتو پوشیدہ ہی رہتے ہیں۔۔۔ لیکن جن کی سرشت میں تلاش اور نئی دُنیا دیکھنے کی آرزوئیں مچلتی ہیں۔۔۔ اپنی ہمت ومحنت سےان کو کھوج ڈالتے ہیں۔
    یہ شاہکاراگرچہ متاثر تو ہرخاص وعام کو کرتے ہیں لیکن اُن کی انفرادیت اورحُسن صرف ماہرِفن ہی پرکھ سکتے ہیں۔ جو اس راستے کے مسافر ہوں۔۔۔وہی اس کے پیچ وخم کو بخوبی جانتے ہیں۔
    آنسوؤں کا وزن ہوتا ہے۔۔۔ آنسو خلا میں نہیں۔۔۔ زمین پرموجود ایک شے کا نام ہے۔ یہ جسم کے ساتھ روح بھی رکھتے ہیں۔۔۔ اُنہیں بھی کسی ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔۔۔ جوان کا وزن سہار سکے نہ کہ وہ جو اپنا وزن بھی ان پرڈال کرخود ایک بوجھ بن جائے۔
    دُنیا کا سب سے خالص سب سے سچّا رشتہ آنسو کا ہے۔ وہ آنسو جو تنہائی میں اپنے رب کے حضورسجدۂ شُکر میں ہو۔
    سجدۂ شُکر کیا ہے؟ یہ نہیں کہ سب کُچھ پانے کے بعد باقاعدہ اہتمام سے رب کا شُکریہ ادا کیا جائے۔۔۔ بلکہ جہاں جس وقت اپنے رب کی حضوری مل جائے۔۔۔ چاہے وہ احساسِ توبہ ہو یا احساس ندامت۔۔۔ یا پھرعین حَبس اورلُومیں اپنے دوست کی عنایات ونوازشات کی برسات۔۔۔ یاعقل وشعورکا ایسا رزق عطا ہو کہ دُنیا بھر کی لعنت وملامت سے سجا دسترخوان ایک نعمتِ مُترقبہ دکھائی دے۔
    انسان یہ سوچے کہ گڑھے میں گرنے کے بعد ایسی بُلندی ہے توعروج کے بعد کمال کیا ہوگا ؟ یہ تو تصوّر سے بھی بالاتر ہے۔ اپنے مالک۔۔۔ اپنے رب۔۔۔اپنے ولی سے۔۔۔ قُربت کی لذت آنسُو کے ایک قطرے میں پنہاں ہے۔۔۔ وہ آنسو جو وصال کی خواہش کو قریب سے قریب تر کردیتا ہے۔۔۔ہجرکی کسک کو بڑھا دیتا ہے۔ لیکن یہ کسک بھی زندگی کے ساتھ ساتھ چلتی رہے تو زندگی کی گاڑی کے لیے گریس کا کام کرتی ہے۔ اگر اس کو بریک کے طور پر استعمال کریں گے تو زندگی کا سفر طے کرنا محال ہوجائے گا۔

    نورین نور



  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,199
    شکریہ
    2,184
    1,256 پیغامات میں 1,631 اظہار تشکر

    جواب: "آنسو"

    دُنیا کا سب سے خالص سب سے سچّا رشتہ آنسو کا ہے۔ وہ آنسو جو تنہائی میں اپنے رب کے حضورسجدۂ شُکر میں ہو۔
    سچ لکھا ،، ایسا ہی ہے ،
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University