مسئلہ بلوچستان
پاکستان میں ستان رہنے کی جگہ بلوچستان کے الفاظ کا ایک بڑا حصہ شا مل ہے اور کیوں نہ ہو بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے- پاکستان اس لحاظ سے خوش قسمت ہے کہ اس کا ہر صوبہ کوئی نہ کوئی خوبی لئے ہوئے ہے اگر سند ھ کی طرف دیکھا جائے تو کوئلہ اور گیس کےقدرتی ذخائر موجودہیں، کے پی کے میں پانی کے ذخائر اور بجلی کی پیداوار اور ڈیموں کے لحاظ سے اہم ہے ، صوبہ پنچاب اپنی زرخیزی اور قدرت اور نہروں کے جال اور پانچ دریاؤں کی سرزمین کے لحاظ سے مشہور ہے۔ صوبہ بلوچستان کی پہچان کیا ہے ہم سب کیا بچہ بچہ جانتا ہے قدرتی گیس کے ذخائر ، تیل کے ذخائر، سونے کے ذخائر اور مختلف معدنیات کے ذخائر کے حوالے سے جانا جاتا ہے ۔بلوچستان کی وادیاں اپنے آپ میں ایک حسن چھپائے بیٹھی ہیں ۔اس کی ہر وادی اپنی انفرادی حیثیت رکھتی ہے ۔ یہ صوبہ گوادر پورٹ کے حوالے بھی جانا جاتا ہے جس کی پورٹ تقریبا مکمل ہوچکی ہے ۔ اس وجہ سے اس کی حیثیت مشرق وسطیٰ کی ریاستوں سے کسی طرح کم نہیں ہے کہ اس کا جغرافیہ بھی ان ریاستوں سے ملتا جلتا ہے۔ مجھے اچھی طرح یا د ہے جب میں 90 کی دہائی میں بلوچستان گیا تھا، تقریبا کوئٹہ میں ، میں نے چھ ماہ سے زائد قیام کیا تھا اس وقت یہ صوبہ ترقی کرتا ہوا ایک پرامن علاقہ تھا کوئی دہشت نام کی کوئی چیز ہی نہیں تھی میں نے جب بھی کراچی سے کوئٹہ کا سفر کیا رات کا کیا کہ رات کو بھی یہاں کوئی خطرہ نہیں ہوتا تھا ،ہمارا سفر شام کو 7 بجے شروع ہوتا تھا اور صبح سویرے 7بجے سکون سے کوئٹہ پہنچ جاتے تھے۔ آج میں اس گزرے ہوئے دور کو یاد کرتا ہو اور موجودہ دور کو دیکھتا ہو اور سوچتا ہوں کہ مہمان نواز لوگوں کو کس کی نظر لگ گئی ہے جو لوگ اتنے مہمان نواز تھے آج وہی خون کے پیاسے کیسے ہوگئے جو کل تک بھائی بھائی کہ کر گلے ملتے تھے وہ آج ہماری اور اپنوں کی جان کے دشمن کیوں بن گئے ہیں کیا وجہ ہوئی کہ ایک دوسرے کو دیکھنا بھی گورا نہیں ہے ، پہاڑو ں پر جاکر دشمنوں کے اشاروں پر کیوں ناچنے لگے۔ آج بلوچستا ن کے 60 فیصد علاقوں کے اسکولوں کالجز میں پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنا ممنوع کیوں ہے ،پاکستان کا قومی جھنڈا لگانا جرم کیوں بن گیا ہے ، یوم آزادی منانے پر پابندیاں کیوں ہیں اور تو گھروں تک میں یہ ساری پابندیاں کیوں ہیں ؟
ان سب سوالوں کے جوابات کس کے پاس ہیں ،بلوچستان کو اس نہج پر پہنچانے والے کون ہیں؟ کوئٹہ میں قیام کے دوران میرا زیارت کے سفر پر جانا ہوا ہے سیاچن کے بعد سب سے ٹھنڈا علاقہ زیارت ہے جہاں کا درجہ حرارت سردیوں میں منفی 22 ڈگری تک جاپہنچتا ہے ا ور گرمیوں میں اس کا درجہ حرارت 20 سے اوپر مشکل سے ہی جاتا ہے ۔زیارت پہچنے کے بعد ایسا لگا اگر دنیا میں جنت کے بعد کوئی علاقہ ہے تو وہ زیارت ہی ہے اتنا خوب صورت پہاڑوں پر بنا ہوا علاقہ قدرتی تخلیق کا شاہکار وہاں سے ہم قائداعظم ریذیڈنسی جانا ہو۔ جی ہاں وہی ریذ|یڈنسی جس کچھ عرصہ قبل دہشت پسندوں نے مکمل طور پر خاکستر کردیا تھا ۔ بابائے قوم کی عارضی رہائش گا ہ جہاں بابائے قوم نے آخری وقت قیام کیاتھا وہاں بابائے قوم کے استعمال کی روزمرہ کی اشیاء اور جس پر بابائے قوم سوتے بیٹھتے تھے وہ سارا فرنیچر دیکھا جس کی تصویر آج بھی میری آنکھوں کے سامنے گھومتی ہے ۔ بابائے قوم کو ان ناپلیدوں نے بھی نہ چھوڑا اور ان کا قیمتی اثاثہ نذرآتش کردیا اب پتہ نہیں اندر کیا بچا کہ نہیں ۔اپنی ہی قوم کو گمراہ کرنے والے آج فرانس اور دیگر ممالک میں عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں اپنے غیر آقاٖؤں کے حکوم پر اس ملک کو بکھیرنے میں کوئی دقیقہ فراش نہیں چھوڑا ہوا ہے
فرانس ان جلاوطن غداروں کی تصاویر نیٹ پر دستیاب ہیں ، کیا یہ کسی ملک کے حکمران بن سکتے ہیں جو خود عیاشی کی زندگی گزاررہے ہیں اوراپنی عوام کو بھوک پیاس سے ماررہے ہیں ۔ ان کی لڑکیوں کو زندہ زمین میں دفن کرنے کو اپنا ایک اعزاز سمجھتے ہیں
ہماری قوم کب جاگے گی کب ان غداروں کے چنگل سے نکلے گی۔
?? ????