نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: دل تو چاہتا ہے. سلیم ناصر

  1. #1
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,138
    شکریہ
    2,101
    1,212 پیغامات میں 1,584 اظہار تشکر

    دل تو چاہتا ہے. سلیم ناصر

    دل تو چاہتا ہے،

    آپ سب کے ذہنوں کو، بیدار کرنا چاہتا ہوں ،
    میں چند حقیقتیں ، آشکار کرنا چاہتا ہوں ،،
    کچھ صنف نازک کے بارے، اظہار کرنا چاہتا ہوں ،
    مانا کہ یہ ماہر ہیں دو کی سات کرنے کو،
    دل تو پھر بھی چاہتا ہے،ان سے بات کرنے کو،
    آجکل کی لڑکیاں ، شوخ ہیں رنگین ہیں ،
    سر تا پا ہیں چاند صورت ،دلکش دلنشین ہیں ،
    بن سنور کے بےشک لگتی ،بالکل مہ جبین ہیں ،
    بن میک اپ مترادف ہیں ، یہ دن میں رات کرنےکو
    دل تو پھر بھی چاہتا ہے،ان سے بات کرنے کو،
    یہ حسن کی دیویاں ، بات پہ اپنی اڑ جاتی ہیں ،
    عزت ان کو راس نہیں ، خواہ مخواہ سر پہ چڑھ جاتی ہیں ،
    لڑکوں سے آگے ہر شعبے میں ،جانے کیسے بڑھ جاتی ہیں ،،
    جانتی ہیں یہ اپنے حق میں ، سب حالات کرنے کو،
    دل تو پھر بھی چاہتا ہے،ان سے بات کرنے کو،
    سب کچھ ہوتا ہے دنیا میں ، ہر اہلیت تول کے ،
    یہ ہر کام کرا لیتی ہیں ، کچھ کچھ میٹھا بول کے ،
    نمبر بھی دیتے ہیں ، ان کو سب ٹیچر دل کھول کے ،
    بےشک بنتی ہیں ، یہ باعث، خراب عادات کرنے کو،
    دل تو پھر بھی چاہتا ہے،ان سے بات کرنے کو،
    اپنے سوا یہ ، سب کو بدھو جانتی ہیں ،
    کوئ کچھ بھی کہے یہ کب کسی کی مانتی ہیں ،
    یہ صرف اپنے، مطلب کو پہچانتی ہیں
    عادی ہیں یہ ہر قسم کی ، خرافات کرنے کو،
    دل تو پھر بھی چاہتا ہے،ان سے بات کرنے کو،
    ان کے دل میں ، کوئ گوشہ نرم نہیں ،
    دین و ایمان کا، انہیں کچھ بھرم نہیں،
    انہیں مختصر کپڑے، پہنتے آتی شرم نہیں ،
    انہیں فرصت نہیں ، یاد اپنی روایات کرنے کو،
    دل تو پھر بھی چاہتا ہے ،ان سے بات کرنے کو
    خود کو ان کے، شر سے بچانا مشکل ہے،
    بےشک ان کا، ساتھ نبھانا مشکل ہے ،
    لیکن ، ان سے دور بھی جانا مشکل ہے،
    لاکھ یہ قابل نہیں ، ملاقات کرنے کو
    دل تو پھر بھی چاہتا ہے ،ان سے بات کرنے کو

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,138
    شکریہ
    2,101
    1,212 پیغامات میں 1,584 اظہار تشکر

    RE: دل تو چاہتا ہے. سلیم ناصر

    ہم انکار کرتی ہیں (جواب “دل تو چاہتا ہے، ) ( لڑکیوں کی طرف سے ) بقلم سلیم ناصر

    آج چند حقیقتیں ، میں بھی بتانا چاہتی ہوں ،
    کون کتنے پانی میں ہے ، یہ سمجھانا چاہتی ہوں ،
    ان لڑکوں کی اصلی صورت ، سب کو دکھانا چاہتی ہوں ،
    یہ بھی بتانا چاہتی ہوں ، کہ ہم اظہار کرتی ہیں ،
    ان کے سارے الزامات کا ، ہم انکار کرتی ہیں ،
    آجکل کے لڑکے بھی تو، گھٹیا پن کو مانتے ہیں ،
    یہ بھی تو صرف اپنے ، مطلب کو پہچانتے ہیں ،
    کچھ فرق نمایاں کرنے کو، ہم سنگھار کرتی ہیں ،
    ان کے سارے الزامات کا ، ہم انکار کرتی ہیں ،
    سچ ہے یہ ، ان کو بھی عزت راس نہیں ،
    ہم اسی لیے تو ، ڈالتی ان کو گھاس نہیں ،
    کہتے ہیں یہ ، ہم بیٹھتی ان کے پاس نہیں
    ان کی یہ ہی باتیں تو، ہمیں بیزار کرتی ہیں ،
    ان کے سارے الزامات کا ، ہم انکار کرتی ہیں ،
    ہم کیوں خواہ مخواہ ، ان سے ملاقات کریں ،
    ہماری اپنی زندگی ہے ، جس سے چاہیں بات کریں ،
    انہیں کون کہتا ہے کہ ، خراب اپنی عادات کریں ،
    یہ بتائیں کونسی ہم ، بات بیکار کرتی ہیں ،
    ان کے سارے الزامات کا ، ہم انکار کرتی ہیں ،
    ہم اگر شیطان ہیں ، تو بےشک شر کی بات کریں ،
    کون کیسی لگتی ہے ، خشک و تَر کی بات کریں،
    ان کی مائیں بہنیں بھی ہیں ، اپنے گھر کی بات کریں ،
    اپنی پاک دامنی کا، ہم اقرار کرتی ہیں ،،
    ان کے سارے الزامات کا ، ہم انکار کرتی ہیں ،
    یہ اپنی سنگدلی کو چھوڑ کے ، گوشۂ نرم کی بات کریں ،
    اپنے دامن میں جھانکیں ، اور پھر دھرم کی بات کریں ،
    ہالی ، بالی وڈ کو چھوڑ کے ، کوچۂ حرم کی بات کریں ،،
    صنفِ نازک ہو کر بھی ، ہم سوچ بیچار کرتی ہیں ،
    ان کے سارے الزامات کا ، ہم انکار کرتی ہیں ،
    ہم ہر مشکل میں ، ان کا ساتھ نبھائیں گی،
    ان کے لیے ، کلیوں کی سیج سجائیں گی،
    کچھ کر کے دکھائیں ، سر آنکھوں پہ بٹھائیں گی ،
    کوئ قابل ہو تو ، اس سے پیار کرتی ہیں ،،
    ان کے سارے الزامات کا ، ہم انکار کرتی ہیں ،
    ختم شد ۔۔۔ سلیم ناصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  3. #3
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,861
    شکریہ
    949
    877 پیغامات میں 1,102 اظہار تشکر

    RE: دل تو چاہتا ہے. سلیم ناصر

    واہ جی واہ ...نائس شیئرنگ...تھینکس

  4. #4
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: دل تو چاہتا ہے. سلیم ناصر

    واہ بہت خوب۔ شکریہ

متشابہہ موضوعات

  1. تو نہیں تھا آج تو تیرا خیال آیا بہت
    By این اے ناصر in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 05-10-2012, 07:26 PM
  2. تو مجھ سے تیز چلے گا تو راستہ دوں گا
    By ایم-ایم in forum بشیر بدر
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 04-17-2012, 07:54 PM
  3. تو پاس بھی ہو تو دل بے قرار اپنا ہے
    By ایم-ایم in forum احمد فراز
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-16-2012, 10:29 AM
  4. تو مجھ سے تیز چلے گا تو راستہ دوں گا
    By ایم-ایم in forum فرحت عباس شاہ
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-16-2012, 09:32 AM
  5. تو نا ہو تو کون لے گا تیرے دیوانے کا نام
    By گلاب خان in forum متفرق شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-03-2012, 01:14 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University