نتائج کی نمائش 1 تا: 8 از: 8

موضوع: المناک سانحہ پشاور

  1. #1
    رکنِ خاص شاہنواز کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    مقام
    کراچی پیارا پاکستان
    پيغامات
    968
    شکریہ
    610
    371 پیغامات میں 497 اظہار تشکر

    المناک سانحہ پشاور

    پشاور ورسک روڈ پر آرمی پبلک اسکول پر 6 دہشت گرووں کی المناک کارروائی جس کے نتیجہ میں بچوں سمیت 126 افرا شہید ہوگئے -یہ اسکول اس مقام پر قائم ہے جہاں کے پی کے حکومت کے سیکٹریٹ دفاتر،وزیراعلی ہاؤس، گورنر ہاؤس اور پاکستان آرمی کے دفاتر موجود ہیں-پاکستانی سیاستدانوں کے مذمتی بیانات کی آڑ میں ایک دوسرے پر الزام تراشی کا بھی سلسلہ جاری رہا- مذمت لفظ ہم پاکستانیوں کے لئے ایک گالی بن چکا ہے -آخری خبریں آنے تک تما م کےتمام دہشت گرد جہنم واصل کردئے گئے ہیں-مذمت سے آگےجانے کی ضرورت ہے صرف مذمت کرنے سے ہی یہ دہشت گرد ایسی ظالمانہ کارروائیاں کرنےسے رک نہیں سکتے-یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک اور سیاہ باب ،سیاہ دن ہے - پورا پاکستان اس وقت سکتہ کی کییفیت میںمبتلا ہے کہ کل بچوں کو اسکول بھیجا جائے کہ نہ اگر نہیں بھیجتے تو یہ دہشت گردوں کی جیت ہے بھیجتے ہیں تو یہ بچے زندہ گھروںکو واپس آئیں گےَ؟ پاکستان کے کسی بھی حصہ میں کسی بھی پارٹی کا کارکن یا عہدیدار ہلاک ہوجاتا ہے تو پورا پاکستان بند کردیا جاتا ہے لیکن یہاںصرف مذمتی بیانات او ر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہوجاتا ہے - خدارا ہوش کے ناخن لیں اور پاکستان کو بچالیں-
    پاکستان پولیس
    پولیس کی مدہ ہے فرض آپ کا

    https://www.iradeo.com/station/48344

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے شاہنواز کا شکریہ ادا کیا:

    سید انور محمود (12-16-2014),تانیہ (12-16-2014)

  3. #2
    رکنِ خاص سید انور محمود کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Apr 2012
    پيغامات
    754
    شکریہ
    198
    388 پیغامات میں 628 اظہار تشکر

    جواب: المناک سانحہ پشاور

    پشاور: آرمی اسکول پر حملہ، آپریشن مکمل، سکول کلیئر،132 بچوں سمیت 141 ہلاکتیں
    پشاور......... ورسک روڈ پر آرمی پبلک اسکول پر دہشتگرد حملے میں بچوںسمیت 137 افراد شہید اور 245 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ہے۔ پشاور میں اسکول پر حملے کے بارے میں عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہونے سے پہلے اپنی گاڑی بھی جلادی،عینی شاہد سے بات کرنے کے دوران اسکول کے اندر سے فائرنگ کی آوازیں بھی آتی رہیں۔پھول جیسے بچوں کو سفاک دہشت گردوں نے خون میں نہلادیا۔ ان کے والدین دکھ سے نڈھال نظر آئےلیکن کچھ والدین کا حوصلہ بھی دیدنی تھا، ایک شخص کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ بیٹے نے شہید ہو کر پوری کلاس کو بچالیا۔ اسکول سے بچ کر نکلنے والے بچوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اسکول کے ہال میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کی،کچھ دہشت گردوں نے عمارت کے دیگر حصوں کا رخ کیا۔ پشاور اسکول سانحہ نے ہر آنکھ اشکبارکردی۔کئی خواب بکھرگئے، بدترین واقعے نے پوری قوم کوسوگوارکردیاہے۔ دہشت گردوں نے پھولوں کے شہر پشاور میں 100 سے زائد ماؤں سے ان کے پھول چھین لیے، اپنے لخت جگر کو علم حاصل کرنے کے لیے بھیجنے والی ماؤں کو کیا خبر تھی کہ آج کے بعد وہ اپنے بچوں کو دیکھنے کے لیے ترس جائیں گی،پوری قوم ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
    سید انور محمود

  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے سید انور محمود کا شکریہ ادا کیا:

    شاہنواز (12-16-2014),بےباک (12-17-2014)

  5. #3
    رکنِ خاص سید انور محمود کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Apr 2012
    پيغامات
    754
    شکریہ
    198
    388 پیغامات میں 628 اظہار تشکر

    جواب: المناک سانحہ پشاور

    بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے
    بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے
    بابا میری مس کہتی ہیں،
    کل سے سب بچوں کو اپنے گھر رہنا ہے،
    گھر پڑھنا ہے،
    میں نے سنا ہے۔۔۔۔
    ایک بڑی سے کالی مونچھوں والے انکل،
    بم لگا کر آئیں گے
    سب بچے مر جائیں گے۔۔۔۔
    بھول گئی میں ،،، نام بھلا تھا۔۔۔۔
    اممممم۔۔۔۔۔۔ شائد دہشت گرد کہا تھا ۔۔۔
    بابا کیوں ماریں گے ہم کو؟؟؟
    ہم سے کوئی بھول ہوئی کیا؟؟؟؟
    ہم سے کیوں ناراض ہیں انکل؟؟؟؟
    بابا !!!!
    ان کو گڑیا دے دوں ؟؟؟
    یا پھر میری رنگوں والی ۔۔۔۔۔ یاد ہے ناں وہ نیلی ڈبیا؟؟؟
    میری پچھلی سالگرہ پر مجھ کو آپ نے لا کر دی تھی
    اور میری وہ پیاری پونی ۔۔۔۔ ریڈ کلر کی تتلی والی
    وہ بھی دے دوں؟؟؟؟؟؟
    پھر تو نہ ماریں گے مجھ کو؟؟؟؟
    بابا!!!! مجھ کو ڈر لگتا ہے
    بابا!!! مجھ کو ڈر لگتا ہے
    (شاعر: نامعلوم)
    (اللہ میرے وطن کے پھولوں پر خود اپنا رحم کرے۔ آمین)
    سید انور محمود

  6. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے سید انور محمود کا شکریہ ادا کیا:

    شاہنواز (12-16-2014),بےباک (12-17-2014)

  7. #4
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Feb 2012
    پيغامات
    124
    شکریہ
    0
    25 پیغامات میں 27 اظہار تشکر

    جواب: المناک سانحہ پشاور

    سفاک قاتل اور ان کی جاری تشدد آميز کاروائیاں

    ہماری دلی تعزیت اور نيک دعائيں ان معصوم طلباء اور اساتذہ کے سوگوار خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہیں جو آج صبح پشاور میں سکول پر ہونے والے دہشتگرد حملے ميں جان بحق ہوئے۔ ہم طلباء اور انکے ساتذہ پر ہونے والے اس دہشتگرد حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ یہ يقينا" پریشان کن بات ہے کہ معصوم طلباء اور انکے اساتذہ کا ان نام نہاد جہاديوں نے اپنے مذموم سياسی مقاصد کے حصول کی خاطر بے دردی سے قتل عام کيا ۔ يہ اس سے بھی زيادہ تشوش ناک بات ہے کہ يہ دہشتگرد ان معصوم طلباء اور اساتذہ کے سفاکانہ قتل عام کا مذہب کی آڑ لے کر جواز پيش کررہے ہيں۔

    20 years.jpg
    اس طرح کی ظالمانہ کاروائیوں سے ان دہشتگردوں کا حقيقی چہرہ، پراگندہ ذہنیت، سياسی عزائم اور دہشتگردی سے پاکستان کو لاحق سنگین خطرہ واضح ہوجاتا ہے ۔ بلاشبہ يہ انتہاپسند عناصر فساد، قتل و غارت اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان ميں اپنے سیاسی عزائم کے حصول کيلۓ پر عزم ہيں۔
    better terrorist race.jpg
    ہم ان دہشتگردوں کيخلاف پاکستانی غيور عوام کی بے پناہ قربانیوں کا دل سے احترام اور قدر کرتے ہيں۔ يہ انتہاپسند اپنے شيطانی سياسی عزائم کے حصول کيلۓ خواتين اور بچوں سميت معصوم عوام کا بلادريغ قتل عام کررہے ہيں۔ ان سفاک قاتلوں نے اپنے جاری مظالم سے ثابت کرديا ہے کہ يہ لوگ انسانيت کی کوئی قدر نہيں کرتے۔ يہ جرائم پيشہ عناصر اپنےسیاسی عزائم کے حصول کی خاطر انسانیت کے خلاف کسی بھی حد تک جانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں
    Peshwar Army School.jpg
    ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہيں کہ امريکہ پاکستانی قوم کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے خلاف جاری جنگ ميں يکجہتی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے تاکہ ان عناصر کو شکست دے کر ملک سے انکی دہشتگری اور درندگی کا قلع قمع کرسکيں۔

    ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
    www.state.gov
    https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

  8. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے tashfin28 کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (12-17-2014)

  9. #5
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    754
    شکریہ
    148
    74 پیغامات میں 100 اظہار تشکر

    جواب: المناک سانحہ پشاور

    کچھ لکھا نہیں جا رہا
    بس اپنے رب سے ایک ہی دعا ہے یا میرے رب ہم پر رحم فرما
    گر نہیں مجھ کو میسر اب تیری محفل تو کیا
    کیا یہ کم ہے اب بھی تیرا دوست کہلاتا ہوں


  10. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 3 اراکین نے عبادت کا شکریہ ادا کیا:

    شاہنواز (12-17-2014),بےباک (12-17-2014),سید انور محمود (12-17-2014)

  11. #6
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,161
    شکریہ
    2,126
    1,234 پیغامات میں 1,606 اظہار تشکر

    جواب: المناک سانحہ پشاور

    انا للہ و انا الیہ راجعون ،،
    اللہ تعالی پاکستان پر رحم فرمائے، آمین آمین
    یقین کریں ،میری ہمت ہی نہی ہو رہی تھی کہ اس خبر کو ادھر لکھ سکوں ، ،،
    دن بھر آنکھوں سے آنسو بہتے رہے ،
    اللہ مرحومین کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، ان کا نعم البدل عطا فرمائے ،
    مرحومین، شہداء ہیں ، وہ تو جنت میں چلے گئے ، لیکن ان ماٴوں اور باپوں کا کیا حال ہو رہا ہو گا ، یہ صدمہ وہ کیسے برداشت کر پا رھے ہیں ،
    یہ سوچ کر بھی دل خون کے آنسو رو رہا ہے ،
    ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ انا للہ و انا الیہ راجعون ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  12. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    شاہنواز (12-17-2014)

  13. #7
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,161
    شکریہ
    2,126
    1,234 پیغامات میں 1,606 اظہار تشکر

    جواب: المناک سانحہ پشاور

    ابھی ابھی خبر آئی ھے ، کہ یورپین یونین کے دباوٴ کو قبول نہ کرتے ہوےٴ پھانسی کی سزاوٴ ں پر عمل کیا جائے گا ، جس کو ایک طویل عرصے سے معطل کیا ہوا تھا۔۔۔۔
    اور اس پر اب سب پارٹیوں کا مشترکہ فیصلہ ہے ، جن کا آج اجتماع پشاور حادثے کے بعد ، پشاور میں ہی ہوا،
    وزیر اعظم نے پھانسی کی پابندی کو ختم کرنے اور دھشت گردوں کی سزاوٴں پر عمل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ،
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  14. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:


  15. #8
    رکنِ خاص شاہنواز کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    مقام
    کراچی پیارا پاکستان
    پيغامات
    968
    شکریہ
    610
    371 پیغامات میں 497 اظہار تشکر

    جواب: المناک سانحہ پشاور

    پھانسی کی سزا بحال کردی گئی ہے-
    پاکستان پولیس
    پولیس کی مدہ ہے فرض آپ کا

    https://www.iradeo.com/station/48344

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University