نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: نیاسال2015 مبارک

  1. #1
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,869
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    نیاسال2015 مبارک

    الوداع 2014 اور خوش آمدید2015
    آیا ہے سال نیا دل میں آئے خیال کئی
    جو گزر چلے انہیں بھول جا
    دل میں بسا نئی ترنگ
    کاش یہ سال لائے
    اور سب کے لیے بہت کچھ لائے بلکہ میں دعا کرتی ہوں کہ آپکو، آپکی فیملی کو ہمیشہ اچھی صحت اور اچھی زندگی میں رکھے۔۔۔آپکے تمام جان و مال میں خوبصورت کامیابیاں، بابرکات کثیر،عزت و عقل، ایمانِ کامل، صحت، رزق، علم ، لمبی زندگی اور زندگی کی تمام خوشیاں جنکی آپکو خواہش ہو، اللہ تعالی آپکو سب عطا فرمائے۔۔۔آمین یا رب العالمین
    کچھ خوشیاں کچھ آنسو دیکر ٹال گیا
    جیون کا اک اور سنہرا سال گیا
    یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
    عین ممکن ہے کہ کھوئی ہوئی منزل مل جائے
    اور کمزور سفینوں کو بھی ساحل مل جائے
    شائد اس سال ہی کچھ چین دلوں کو ہو نصیب
    شائد اس سال تمہیں زیست کا حاصل مل جائے
    یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
    صبح کے بھولے ہوئے شام کو شائد گھر آئیں
    اپنے غم خانوں میں چپ چاپ ہی خوشیاں در آئیں
    شائد اس سال جو سوچا تھا وہ پورا ہو جائے
    شائد اس سال تمہاری بھی مرادیں بر آئیں
    یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
    شائد اس سال شکستہ ہوں مصائب کی سِلیں
    شائد اس سال ہی صحراؤں میں کچھ پھول کھلیں
    راہِ ہستی کے دوراہے پہ اچانک اک دن
    شائد اس سال ہی کچھ بچھڑے ہوئے آن ملیں
    یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    وطن عزیز کے لیے ایک دُعا ۔
    ہے تمنا کہ سال نو تجھ کو
    ہر مسرت سے ہمکنار کرے
    کھل اٹھیں پھول تیرے آنگن میں
    تو اگر خواہش بہار کرے
    مسکراہٹ لبوں پہ ہو رقصاں
    سارا عالم تجھی سے پیار کرے
    تجھ سے ہر رنج دور ہو جائے
    ہر خوشی تجھ پہ جان نثار کرے
    تیرے آنگن میں قافلے اتریں
    جھلملاتے ہوے ستاروں کے
    ہو کے بے اختیار اٹھ جائیں
    تیری جانب قدم بہاروں کے
    ہر نئی صبح تیرے دامن میں
    چاہتوں کے گلاب بھر جائے
    ہر حسیں شام اپنی رعنائی
    تیرے خوابوں کے نام کر جائے
    دیکھ کر تیرے رخ کی شادابی
    رنگ قوس و قزح نکھر جائے
    مسکراتی صدا حیات رہے
    تیرے قدموں میں کائنات رہے
    غم نہ دل میں کبھی اجاگر ہو
    شادمانی تیرا مقدر ہو
    آنے والے دنوں کی تابانی
    جانے والے دنوں سے بڑھ کر ہو
    آمین



  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے تانیہ کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (01-02-2015),عبادت (01-02-2015)

  3. #2
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    754
    شکریہ
    148
    74 پیغامات میں 100 اظہار تشکر

    جواب: نیاسال2015 مبارک

    دعا کرو اس سال میری شادی ہو جاے
    گر نہیں مجھ کو میسر اب تیری محفل تو کیا
    کیا یہ کم ہے اب بھی تیرا دوست کہلاتا ہوں


  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے عبادت کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (01-02-2015)

  5. #3
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,183
    شکریہ
    2,148
    1,247 پیغامات میں 1,621 اظہار تشکر

    جواب: نیاسال2015 مبارک

    کاش آپ پریکٹیکل پاکستان جلدی پہنچیں ، تاکہ سہرے کے پھول آپ کے چہرے پر سجائے جا سکیں ،
    ان شاءاللہ جلد ہی خوشخبری سنیں گے ،،،،،،،نجومیوں نے کہا ہے کہ 2015 میں ایک کروڑ شادیاں ہوں گی اب آپ اس میں اپنا نام لکھوا دیں نا ،
    2015 میں ان شاءاللہ مزید بہتری آئے گی ، ہر نیا دن پہلے سے روشن ہو گا ، آمین
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University