نتائج کی نمائش 1 تا: 5 از: 5

موضوع: کافرہوں، سر پھرا ہوں مجھے ماردیجیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  1. #1
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Feb 2013
    پيغامات
    234
    شکریہ
    291
    119 پیغامات میں 184 اظہار تشکر

    کافرہوں، سر پھرا ہوں مجھے ماردیجیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کافرہوں، سر پھرا ہوں مجھے ماردیجیے
    میں سوچنے لگا ہوں مجھے مار دیجیے

    ہے احترام ِحضرت ِانسان میرا دین
    بے دین ہو گیا ہوں مجھے مار دیجیے

    میں پوچھنے لگا ہوں سبب اپنےقتل کا
    میں حد سے بڑھ گیا ہوں مجھے مار دیجیے

    کرتا ہوں اہل جبہ ودستار سے سوال
    گستاخ ہوگیا ہوں مجھے مار دیجیے

    خوشبو سے میرا ربط ہے جگنو سے میرا کام
    کتنا بھٹک گیا ہوں مجھے مار دیجیے

    معلوم ہے مجھے کہ بڑا جرم ہے یہ کام
    میں خواب دیکھتا ہوں مجھے مار دیجیے

    زاہد یہ زہدو تقویٰ و پرہیز کی روش
    میں خوب جانتا ہوں مجھے ماردیجیے

    بے دین ہوں مگر ہیں زمانے میں جتنے دین
    میں سب کو مانتا ہوں مجھے مار دیجیے

    پھر اس کے بعد شہر میں ناچے گا ہُو کا شور
    میں آخری صدا ہوں مجھے مار دیجیے

    میں ٹھیک سوچتا ہوں، کوئی حد میرے لیے
    میں صاف دیکھتا ہوں،مجھے مار دیجیے

    یہ ظلم ہے کہ ظلم کو کہتا ہوں صاف ظلم
    کیا ظلم کر رہا ہوں مجھے مار دیجیے

    میں عشق ہوں،میں امن ہوں میں علم ہوں میں خواب
    اک درد لادوا ہوں مجھے مار دیجیے

    زندہ رہا تو کرتا رہوں گا ہمیشہ پیار
    میں صاف کہہ رہا ہوں مجھے مار دیجیے

    جو زخم بانٹتے ہیں انہیں زیست پہ ہے حق
    میں پھول بانٹا ہوں مجھے مار دیجیے

    ہے امن شریعت تو محبت مرا جہاد
    باغی بہت بڑا ہوں مجھے مار دیجیے

    بارود کا نہیں مرا مسلک درود ہے
    میں خیر مانگتا ہوں مجھے مار دیجیے
    نحن عشاق الحسین ع
    اگر آپ حق پر کھڑے ہیں توآپ کو چلا کربات کرنے کی ضرورت نہیں
    اور اگر آپ حق پر نہیں ہیں تو چلا کربات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں


  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے aliimran کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (02-18-2015),تانیہ (02-11-2015)

  3. #2
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,868
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    جواب: کافرہوں، سر پھرا ہوں مجھے ماردیجیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    واہ زبردست
    بہت خوب ۔۔۔۔۔۔نائس
    ویسے آپکو مارنے کا بھی سوچا جا سکتا ہے کوئی مضائقہ نہیں بس اپنا پتہ پہلی فرصت میں ارسال کر دیجیئے ،،،،ہاہا



  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے تانیہ کا شکریہ ادا کیا:

    aliimran (12-25-2015),بےباک (02-18-2015)

  5. #3
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Feb 2013
    پيغامات
    234
    شکریہ
    291
    119 پیغامات میں 184 اظہار تشکر

    جواب: کافرہوں، سر پھرا ہوں مجھے ماردیجیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    لو جی اب بندہ مذاق بھی نہیں کر سکتا کیا۔۔۔

    نحن عشاق الحسین ع
    اگر آپ حق پر کھڑے ہیں توآپ کو چلا کربات کرنے کی ضرورت نہیں
    اور اگر آپ حق پر نہیں ہیں تو چلا کربات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں


  6. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے aliimran کا شکریہ ادا کیا:

    تانیہ (02-17-2015)

  7. #4
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,161
    شکریہ
    2,126
    1,234 پیغامات میں 1,606 اظہار تشکر

    جواب: کافرہوں، سر پھرا ہوں مجھے ماردیجیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    پہلے ہی اتنے دکھی ہیں کہ اب مزید سہنے کی ہمت نہیں ،
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  8. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    aliimran (12-25-2015)

  9. #5
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Dec 2015
    پيغامات
    5
    شکریہ
    0
    4 پیغامات میں 7 اظہار تشکر

    جواب: کافرہوں، سر پھرا ہوں مجھے ماردیجیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بہت خوب

  10. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے تنویر ساگر کا شکریہ ادا کیا:

    aliimran (12-25-2015),بےباک (12-22-2015)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University