نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: کتنے کافر مارے تم نے۔۔۔۔۔ کتنے کافر باقی ہیں؟

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2011
    پيغامات
    527
    شکریہ
    31
    49 پیغامات میں 71 اظہار تشکر

    کتنے کافر مارے تم نے۔۔۔۔۔ کتنے کافر باقی ہیں؟


    بوڑھا کافر بچہ کافر
    ہرجھوٹا اور سچا کافر
    ہر کافر انسان کا بچہ
    ہر انسان کا بچہ کافر


    ہر اک جانو، جان بھی کافر
    قیمے والا نان بھی کافر
    تمباکو والا تو تھا ہی
    لیکن میٹھا پان بھی کافر
    تارڑ اور ذیشان بھی کافر
    اشتر اور عدنان بھی کافر
    جس نے اصلی نظم لکھی
    وہ بھائی سلمان بھی کافر


    ٹیلی نار اور جیز بھی کافر
    اپنے غالب، فیض بھی کافر
    منٹو کا افسانہ کافر
    راحت کا ہر گانا کافر
    عاشق اور دیوانہ کافر
    شمع کا پروانہ کافر
    ہر عورت فتنہ ہوتی ہے
    لڑکا اور زنانہ کافر


    ہر اک گورا کالا کافر
    رات کے بعد اجالا کافر
    پاؤں کا ہر چھالا کافر
    نوبل اور ملالہ کافر
    ماں کے دل سے اٹھنے والا
    ہر نوحہ ہر نالہ کافر


    تیتر اور بٹیر بھی کافر
    بلا، تیر اور شیر بھی کافر
    کچا پکا بیر بھی کافر
    نقطہ،شد، مد،زیر بھی کافر
    احسن اور زہیر بھی کافر
    نظم کے بند اور شعر بھی کافر
    جو مکتب سے لوٹ نا پایا۔۔۔۔۔
    لاشوں کا وہ ڈھیر بھی کافر۔۔۔۔۔


  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے ایم-ایم کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (02-18-2015),تانیہ (02-19-2015)

  3. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,138
    شکریہ
    2,101
    1,212 پیغامات میں 1,584 اظہار تشکر

    جواب: کتنے کافر مارے تم نے۔۔۔۔۔ کتنے کافر باقی ہیں؟

    عجیب نظم ہے ،گہرے الفاظ ہیں ،
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  4. #3
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,861
    شکریہ
    949
    877 پیغامات میں 1,102 اظہار تشکر

    جواب: کتنے کافر مارے تم نے۔۔۔۔۔ کتنے کافر باقی ہیں؟

    بہت تلخ شاعری ہے ،،،،زبردست انداز سادہ لیکن چبھتا ہوا



آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University